ہنگو (پبلک نیوز) تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اور مرنے والوں کو ہسپتال متقل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ درسمند میں مسجد کے امام مولانا رحیم کے گھر کی چھت گر گئی جس میں امام، ان کی بیوی اور بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے اور دو بچے شدید زخمی ہوئے۔ گرنے والی چھت انتہائی خستہ حالی کا شکار تھا جو لکڑیوں کے بیم اور چھپر سے بنا تھا، رات کے وقت گر گیا۔ ریسکیو ٹیموں کے پہچنے سے پہلے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرنے والوں اور زخمیوں کو نکالا جو ملبے تلے دب گئے تھے۔ جس کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعہ انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔