قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان
دوحہ: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ قطری اخبار کے مطابق قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔ اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ پہنچے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہو گی۔ قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔