اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ طویل ترین دورانیے تک عہدے پر براجمان رہنے والے نگراں وزیراعظم بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے بطور نگراں وزیراعظم 131 دن مکمل کر لیے ہیں ۔ اس سے قبل میاں محمد سومرو 130 دن تک نگراں وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے تھے۔ ملکی تاریخ میں نگراں سیٹ اپ کی طوالت کا یہ دوسرا واقعہ ہے،2007 میں غیر معمولی حالات کے سبب میاں محمد سومرو 130 دن تک نگراں وزیراعظم رہے تھے۔ یاد رہے کہ انوار الحق کاکڑ 14 اگست 2023 کو ملک کے آٹھویں نگراں وزیراعظم مقرر ہوئے تھے۔