پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری

پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری

(ویب ڈیسک ) : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا  باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور یواےای میں کھیلے جائیں گے۔

چیمئنز ٹرافی میں 8 ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان،بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ  آسٹریلیا،ساؤتھ افریقہ،افغانستان اورانگلینڈ کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے۔

جاری شیڈول کے مطابق  چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا ۔پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔ قومی ٹیم تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلےگی۔

شیڈول کے مطابق  بھارتی ٹیم اپنے  تمام میچز  یواےای  میں  کھیلے گی۔4مارچ کو پہلا سیمی فائنل  یواےای   جبکہ 5 مارچ کو دوسرا سیمی فائنل لاہور میں کھیلاجائےگا۔

چیمپینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا   یواےای  میں کھیلا جائےگا۔ بھارتی ٹیم کے فائنل میں رسائی نہ ہونے کی صورت میں فائنل لاہور میں کھیلا جائےگا۔ سیمی فائنلز اور فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News