اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانا چاہتے ہیں، ڈسکہ میں 20 پولنگ سٹیشن میں دوبارہ پولنگ کرانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا اپوزیشن کی قوتیں اسٹیٹس کو کی نمائندگی کر رہی ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ سینیٹ میں خریدوفروخت کی سیاست جاری رہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت ہو، وزیراعظم الیکشن میں خرید و فروخت کی سیاست کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ملک میں جمہوریت کی ترقی کیلئے انتخابات میں شفافیت ضروری ہے، پیسے کے زور پر کبھی عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہو سکتے۔