سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بعض لیگ رہنماؤں نے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کر دی. مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوکرائن پرروسی حملہ غیر منصفانہ شرمناک اورقابل مذمت ہے، حملہ سوویت یونین کےغیرقانونی ناجائز پھیلاؤکی جانب قدم ہے، طاقتورممالک کواپنے سے چھوٹے ملکوں پرجارحیت مسلط کرنیکاحق نہیں. پاکستانی وزیراعظم کےدورۂِ روس کی ٹائمنگ غلط احمقانہ اور جارح کی بلواسطہ حمایت کے مترادف ہے.
لیگی رہنماء کو جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا لگتا ہے کہ آپکے پیسے بھی مغرب میں پڑے ہیں۔ جو آپکی جان ہی نکل گئی ہے۔ فکر نہ کریں اس وقت وزیراعظم عمران خان ہے جو فیصلے قومی مفاد میں کرتا ہے۔ آپکی طرح اپنے پیسے بچانے کی خاطر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو گروی نہیں رکھے گا۔ آزاد خارجہ پالیسی ہوتی ہی اپنے ملک کے مفاد کے لئے ہے. دوسری جانب ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا روسی صدر نے اپنی فوج کو یوکرین پر حملہ کرنے کے احکامات دے دیے۔ ہمارا بیوقوف سلیکٹڈ روس کی گود میں بیٹھا ہے۔کیا اس سے بڑا بیوقوف انسان ہے؟؟؟لگتا ہے کہ آپکے پیسے بھی مغرب میں پڑے ہیں۔ جو آپکی جان ہی نکل گئی ہے۔ فکر نہ کریں اس وقت وزیراعظم عمران خان ہے جو فیصلے قومی مفاد میں کرتا ہے۔ آپکی طرح اپنے پیسے بچانے کی خاطر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو گروی نہیں رکھے گا۔ آزاد خارجہ پالیسی ہوتی ہی اپنے ملک کے مفاد کے لئے ہے https://t.co/jjHqTgXWHg
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 24, 2022
روسی صدر نے اپنی فوج کو یوکرین پر حملہ کرنے کے احکامات دے دیے۔۔۔ہمارا بیوقوف سلیکٹڈ روس کی گود میں بیٹھا ہے۔۔۔کیا اس سے بڑا بیوقوف انسان ہے؟؟؟
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) February 24, 2022