وزیراعظم نےبجلی کےطویل بریک ڈاؤن پر قوم سے معافی مانگ لی

وزیراعظم نےبجلی کےطویل بریک ڈاؤن پر قوم سے معافی مانگ لی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ اپنی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش پر معذرت چاہتاہوں، بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نیپرا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا تھا۔گزشتہ روز صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب ہی کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد رات گئے تک بجلی بحال ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔