ایڈووکیٹ شاہ خاورنے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

ایڈووکیٹ شاہ خاورنے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: ایڈووکیٹ شاہ خاورنے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور نے چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ خاور پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹرز اور دوسرے سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔قائم مقام چیئرمین کو پی سی بی سٹاف کی جانب سے پھول پیش کیے۔

شاہ خاور آج سلمان نصیر سمیت دوسرے حکام  سے  اہم امورز پر بریفینگ بھی لیں گے،شاہ خاور گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔

Watch Live Public News