فواد چوہدری کی ضرورت پڑی تو پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے،الیکشن کمیشن

فواد چوہدری کی ضرورت پڑی تو پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے،الیکشن کمیشن
کیپشن: فواد چوہدری کی ضرورت پڑی تو پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے،ممبر اکرام اللہ

ویب ڈیسک: فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس، فیصل چوہدری نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کردی۔ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ فواد چوہدری کی ضرورت پڑی تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن  نے کی۔

وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج تک فواد چوہدری کی جانب سے شوکاز نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا، فواد چوہدری کی ضرورت پڑی تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیں گے۔

فیصل چوہدری نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کردی۔

 الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔