سابق لیگی رہنما جاوید ہاشمی عمران خان کی سپورٹ میں میدان میں آگئے

Javed Hashmi speak in favour of imran khan
کیپشن: Javed Hashmi
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ہے، جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عمران خان کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے اور وہ عمران خان کی رہائی کےلئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے مہم کی قیادت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بلاول سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ  آج آپ کو نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے، بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے انڈر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟ بلاول کہتا ہے کہ ہم بھٹوں کے وارث ہیں تو انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی پی پی نے چند سیٹوں کے لئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے، ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے، آئی پی پی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 7 پر ایڈجسٹمنٹ کی، باقی فارغ کردیں۔

Watch Live Public News