ویب ڈیسک :ملزم کو پکڑا تو اس نے چھرے سے وار کرنے شروع کردئیے ۔۔بار بار چھرا گھونپنے پر میری گرفت ڈھیلی پڑ گئی،، سیف علی خان کا بیان ریکارڈ۔۔ میڈیکل رپورٹ بھی آگئی ،، ملزم پر قتل کی دفعہ نہیں لگے گی۔
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرہ کے گھر پر منتقلی کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ سیف علی خان نے اپنی رہائش گاہ پر پولیس کو واقعے کی مکمل تفصیلات فراہم کیں، اور واقعات کی پوری ترتیب کو بیان کیا کہ کس طرح انہیں چاقو مارا گیا۔
سیف علی خان نے پولیس کو بتایا کہ میں نے حملہ آور کو مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا، لیکن جب اس نے میری پیٹھ میں بار بار چھرا گھونپا تو میری گرفت ڈھیلی پڑ گئی۔”
ان کاکہناتھا کہ انہوں نے 16 جنوری کی صبح 2.30 سے 2.40 کے درمیان اپنے گھر میں ہنگامہ آرائی سنی۔ اداکار نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ عمارت کی 12ویں منزل پر اپنے کمرے میں تھے۔

میں 11ویں منزل پر کچھ شور سن کرنیچے اترا، جہاں میرے بیٹے اور ان کی نگراں ٹھہری تھی۔ جیسے ہی میں جیہ کے کمرے میں پہنچا، میں نے دیکھا کہ اس کی نگراں ایک اجنبی سے اونچی آواز میں بات کر رہی تھی۔
سیف نے کہا اس شخص کے پاس چاقو تھا۔ ایک خطرہ محسوس کرتے ہوئے، میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، تاہم تھوڑی دیر بعد، اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔ اس نے میری پیٹھ، گردن اور ہاتھوں میں چھرا گھونپ دیا۔ اس دوران، نگراں جیہ کے ساتھ کمرے سے نکل گئی،” ۔ “میں نے کسی طرح حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کی اور اسے کمرے کے اندر بند کر دیا۔
سیف علی خان نے پولیس کو بتایا، کرینہ اور میرے بیٹے مجھے زخمی اور خون بہتا دیکھ کر ڈر گئے۔
دوسری طرف ممبئی پولیس نے کچھ اہم انکشافات کا دعویٰ بھی کیا ہے۔شریف الاسلام شہزاد اس وقت پولیس کی گرفت میں ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور حالانکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہے شخص اور شہزاد کی شکل میں فرق ہونے کی بات بھی لگاتار کہی جا رہی ہے۔
لیلاوتی اسپتال کی جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کو حملے میں 5 جگہ چوٹ پہنچی ہے۔ ان کی پیٹھ پر بائیں طرف 1-0.5 سنٹی میٹر، بائیں کلائی پر 5 سے 10 سنٹی میٹر، گردن پر دائیں طرف 15-10 سنٹی میٹر، دائیں کندھے پر 5-3 سنٹی میٹر اور کہنی پر 5 سنٹی میٹر کی چوٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں ملزم پر قتل کی کوشش یعنی کہ بی این ایس کی دفعہ 109 نہیں لگائی جا سکتی۔