پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 24جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 24جولائی 2021
ملک بھر میں کورونا وبا نے مزید 32 زندگیوں کے چراغ بجھادیئے، ایک روزمیں ایک ہزار841 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ آٹھ نو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 54 ہزار122 ہوگئی۔ آزاد کشمیر وسطی باغ میں تحریک انصاف کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشتعل افراد نے قافلے کو روک لیا، بندوق کا بٹ لگنے سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن زخمی۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت قرار، گیلپ سروے کے مطابق 44 فیصد کشمیریوں کی پسندیدہ جماعت تحریک انصاف ہے، ن لیگ کو12 فیصد، پیپلزپارٹی کو 9 فیصد عوام کی حمایت، آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نے عمران خان کو پسندیدہ لیڈر قرار دیا۔ ن لیگ کے قائد نوازشریف کی افغان سکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب سے ملاقات، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں پاکستان کو گالی دینے والے شخص سے ملاقات کے بعد نوازشریف کا ایجنڈا واضح ہوگیا، کہا مسٹر محب میاں نواز کےلئے مودی کا خاص پیغام لائے، کشمیر الیکشن کے نتائج متنازع بنانے پر بات ہوئی، شہباز گل کہتے ہیں نوازشریف کی "باہمی دلچسپی" کے امور اور ہو بھی کیا سکتے ہیں۔ لندن میں افغان مظاہرین کا پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ، مظاہرین کی ہنگامہ آرائی،ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدو کوب کیا، برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کنٹرول کی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔