ویب ڈیسک: سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر بےقابو ہوگئی ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔