ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ اسرائیل صدرٹرمپ کی جنگ بندی پیشکش سے متفق ہے،نیتن یاہو نے صدرٹرمپ کے اعلان کے کئی گھنٹوں بعد اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد خطے میں تناؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پرقطری وزیرِاعظم سے رابطہ کیا اورایران کو، جنگ بندی پر رضامند کرنے کی درخواست کی۔
قطری قیادت نے اہم سفارتی کردارادا کرتے ہوئے ایرانی حکام سے بات چیت کی اورچند گھنٹوں کے اندرتہران نے امریکی تجویز پر جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کوایران کے ممکنہ جوابی حملے کا شدید اندیشہ تھا، جس کے باعث اس نے واشنگٹن سے فوری مداخلت کی درخواست کی۔