اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی کمپنی نے دھمکی دی ہے کہ اگر روسی ساختہ کورونا ویکسین کی قیمت اس کی پسند کی نہ رکھی گئی تو وہ ویکسین کو واپس بھجوا دے گی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مقامی دوا ساز ادارے نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر اس کو ویکسین کی فروخت سے منافع نہیں ملے گا تو وہ ویکسین کو واپس بھجوا دے گی ٗ حکومتی تجویز کردہ قیمت پر ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اٹھارٹی نے مقامی کمپنی کی طرف سے روس سے منگوائی جانیوالے روسی ویکسین کی قیمت 8499مقرر کی تھی جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ہمسائیہ ملک بھر میں یہ ویکسین اس سے انتہائی کم قیمت پر مہیا ہے ٗ مزید برآں رواں ماہ پاکستان کو چین سے مزید2 کھیپ ملنے کا امکان ہے۔اس سے قبل ب ھی ہمسائیہ ملک چین نے پاکستان نے کورونا ویکسین تحفتاً بھجوائی تھیں۔