مفٹ آنے کیلئے تمام اہل افراد کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

مفٹ آنے کیلئے تمام اہل افراد کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کیلئے ایسے اہل افراد جو رجسٹرڈ نہیں انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بےنظیر انکم سپورٹ پرگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شازیہ مری، مریم اورنگزیب مشیرِ وزیر اعظم احد چیمہ، وزیرِ اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مفت آٹا اسکیم پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں جاری ہے جس سے اہل خاندانوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں آٹا تقسیم پوائنٹس شادی ہالز میں بنائے گئے ہیں جہاں لوگوں کو انتظار کے دوران مشکلات کا بالکل بھی سامنا نہیں۔ وزیرِ اعظم نے آج لاہور اور قصور میں آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا تھا جہاں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ وزیرِ اعظم نے پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کے اس پروگرام میں شامل تمام اداروں و اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔