کوئی ملک کمزور طبقے کو نظرانداز کرکے اوپر نہیں آسکتا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، جہاں امیر کا جزیرہ، غریب کا سمندر ہو وہ قوم کبھی بھی عظیم نہیں بن سکتی، دنیا میں دوران وبا احساس پروگرام چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا، کورونا کے دوران دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے کاروبار شام 6 بجے بند ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس میٹنگ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ، 8 بجے کے بعد شہریوں کےغیرضروری طورپر باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی، وزیراعلی نے آئی جی کو فیصلے پر ہرصورت عملدرآمد کا حکم دے دیا، پارکس کی لائیٹیں مغرب کے بعد بند کردی جائیں گئیں، حکم نامہ جاری، عملدرآمد کل سے ہوگا۔امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ آج متوقع، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہورہا ہے، سندھ بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔سیاحوں کےلئے اچھی خبر، کورونا کیسز کی کمی پر حکومت کی جانب سےپابندی اٹھانے کا اعلان، سیاحتی مقامات سخت ایس اوپیز کے تحت دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی، گزشتہ 24 گھںٹوں میں 57 مریض دم توڑ گئے، 2 ہزار 693 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ چار نو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 917 ہوگئی، 4 ہزار 763 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔