ریاض ( ویب ڈیسک ) سعودی حکومت نے ملک بھر میں امام مساجد کو یہ حکم جاری کر دیا ہے کہ اذان اور نماز کے اقامہ کے علاوہ لائوڈ سپیکر کا استعمال نہیں کیا جائے گا ٗ اس سے بوڑھوں اور بیماروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی امور کی وزارت کی طرف وزیر عبدالطیف شیخ کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک حکم نامہ کے مطابق ملک بھر کے امام مساجد پر لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ٗ انہیں صرف اذان اور اقامہ کیلئے لائوڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت ہو گی ٗ اس موقع پر لائوڈ سپیکر کی آواز بھی زیادہ اونچی نہیں ہونی چاہیے۔سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مساجد کو لائوڈ سپیکر کی آواز ایک تہائی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے یعنی اگر آواز کی سطح ایک سے 100 فیصد تک ہو تک 25 فیصد سے زائد آواز اونچی بھی نہیں کی جا سکے گی ٗ یہ اقدام اس لئے کیا گیا ہے کہ مساجد کے قریبی گھروں میں لائوڈ سپیکرز کی وجہ سے بیماروں ٗ بچوں اور بوڑھوں کو تکلیف ہو رہی تھی ۔اس سرکلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات شریعت کی روشنی میں اور نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دی جا رہی ہیں ٗ اور ایک حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے۔ نماز کے دوران امام کی آواز مسجد کے اندر موجود نمازیوں تک ہونی چاہیے اور یہ ضروری نہیں کہ اسے قریب موجود گھروں تک بھی پہنچایا جائے ۔سعودی حکومت کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ ان احکامات پر عمل نہ کرنے کی قانونی کارروائی عمل میں لائے جائیگی ۔