ویب ڈیسک: طوفان باد و باراں، کراچی سے لاہور پہنچی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافر کلمہ طیبہ کا ودر کرتے رہے، پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا۔
شدید بارش موسمی خرابی کہ باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، لاہور ایئرپورٹ پہنچی دو پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچی ایف ایل 842 نے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی
پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ایئر ٹریفک کنٹرول نے کراچی واپس موڑ دیا ، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی اسی فلائٹ میں موجود تھے،ان کا کہنا تھا کہ طیارہ لینڈ کر گیا تھا مگر ایک دم سے ہچکولے کھانے لگا ، جہاز کے کپتان نے مہارت دکھاتے مشکل حالات کو کنٹرول کیا۔
اسلام آباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی۔، شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے 405 کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔