ارشد شریف کینیا میں قتل: صدر اور وزیراعظم کا انتقال پر افسوس

ارشد شریف کینیا میں قتل: صدر اور وزیراعظم کا انتقال پر افسوس
اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے لکھا کہ ارشد شریف کی وفات پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ خیال رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے،ارشد شریف کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔