ویب ڈیسک :پاکستانی یو ٹیوبر ربیکا خان کی فضاؤں میں اڑتے ہوئے 19 ویں سال گرہ منانے کی ویڈیو وائرل، غیر ملکی ذررائع ابلاغ کی بھی توجہ حاصل کرلی ۔
معروف پاکستانی یوٹیوبر ربیکا خان نے اپنی 19 ویں سال گرہ کچھ انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا اور یہ سال گرہ فضاؤں میں اڑتے ہوئے منائی۔ لیکن یہ اڑان کچھ انوکھی اس لئے تھی کہ اس کے لئے انہوں نے ایک کرین کی مدد حاصل کی ۔ جو بہرحال ایک خطرناک اسٹنٹ تھا اور بڑے اداکار بھی ایسے سٹنٹ اپنے ڈپلی کیٹ سے کرانے کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی جان کو داؤ پر لگانے سے گریز کرتے ہیں ۔
تاہم ربیکا خان نے اپنی کم عمری کے باوجود یہ بولڈ فیصلہ لیا ور کرین کے ذریعے ہارنس سے باندھ کر انہیں سینکڑوں فٹ ہوا میں بلند کیا گیا تو خوف زدہ ہونے کی بجائے انہوں نے اس ایڈونچر سے لطف اٹھایا۔
اور جب اپنی ویڈیو انہوں نے یو ٹیوب پر پوسٹ کی تو دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور بھارت سمیت دوسرے ملکوں میں بھی اس کو نوٹس کیا گیا ۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ربیکا خان کے اس ایڈونچر کو سراہا ہے اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسے اجاگر کیا ہے۔