ویب ڈیسک: سعودی عرب میں بھی رواں ہفتے کے آخر تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ اور نجران کے علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارشیں ہوں گی جب کہ ریاض، قاسم، حائل اور الشرقیہ کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔
اس کے علاوہ جنوب مغربی اور مغربی پہاڑی علاقوں بالخصوص جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوگی۔
قومی موسمیاتی مرکز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ جبکہ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔