مائنڈکنٹرول پروگرام: سی آئی اے کا قیدیوں سے رازاگلوانے کیلئے منشیات دینے کا انکشاف

مائنڈکنٹرول پروگرام: سی آئی اے کا قیدیوں سے رازاگلوانے کیلئے منشیات دینے کا انکشاف
کیپشن: مائنڈکنٹرول پروگرام: سی آئی اے کا قیدیوں سے رازاگلوانے کیلئے منشیات دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک: سی آئی اے راز اگلوانے کے لئے روسی ایجنٹس اور امریکی شہریوں پر ایل ایس ڈی اور دیگر منشیات کا استعمال کرتی رہی۔

سرد جنگ کے  دور میں ’’ مائنڈ کنٹرول پروگرام’’ کے تحت امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے خفیہ سیف ہاؤسز میں قید "روسی ایجنٹوں" کی برین واشنگ اور امریکی شہریوں سے راز اگلوانے کے لئے ایل ایس ڈی اور دیگر خطرناک منشیات استعمال کرتی رہی، قیدیوں پر ان منشیات کے طبی اثرات جانچنے کے لئے ڈاکٹرز طبی ریکارڈ مرتب کرتے رہے۔

آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور روسی قیدیوں کو منشیات دینے کے بارے میں  ایک این جی او گروپ نے تاریخی یادداشتیں آن لائن  پوسٹ کر دی ہیں۔ دہائیوں پہلے سی آئی اے کے بدنام زمانہ مائنڈ کنٹرول پروگرام  کے تحت قیدیوں کو تجربات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔

نیشنل سیکیورٹی آرکائیو نامی ایک این جی او  نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ  کے تحت  کچھ ریکارڈ آن لائن  پوسٹ کئے ہیں۔ 

 نیویارک ٹائمز کے ذریعے سی آئی اے کی سرگرمیوں کو بے نقاب کیے جانے کے 50 سال مکمل ہو نے پر ۔ 1,200 سے زیادہ دستاویزات کا ایک مکمل مجموعہ ProQuest، ایک علمی تحقیقی معاون فرم  نے بھی شائع کیا ہے۔

1950 کی دہائی کے اوائل میں، سی آئی اے نے خفیہ طور پر منشیات کے ذریعے انسانی رویے کو کنٹرول کرنے کے طریقے تلاش کیے، جن میں اس وقت کی ٹاپ منشیات LSD استعمال کی گئی اور  قیدیوں سے اانتہائی بد سلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں جیسے  ان افراد میں حسیات سےمحرومی اور جذبات میں انتہائی ردعمل   دیکھنے میں آئے۔

 یہ تجربات کوریا جنگ کے دوران قیدیوں کے علاوہ امریکی شہریوں پر ان کے علم میں لائے بغیر کیے گئے۔ امریکی فوجیوں نے جو کوریا کی جنگ میں لڑے تھے اور قید کے تجربے سے گزرے تھے ان  میں جب کمیونسٹ نظریات کے لئے ہمدردی کا عنصر محسوس کیاگیا تو میڈیا نے اس کے لئے پہلی دفعہ ’’ برین واشنگ ’’ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔ 

سی آئی اے کو امید تھی کہ وہ بلیو برڈ، آرٹچوک اور ایم کلٹرا کے کوڈ ناموں کے تحت   روسی قیدیوں میں بھی سامراجی نظریات کے لئے ہمدردی پیدا کرسکیں گے۔

یادرہے CIA کے ڈائریکٹر رچرڈ ہیلمز اور MKULTRA کے سربراہ سڈنی گوٹلیب نے 1973 میں زیادہ تر سی آئی اے کی  اصل ریکارڈ کو تباہ کر دیا تھا جسے آرکائیو نے "ایجنسی کی تاریخ میں شاید سب سے زیادہ بدنام زمانہ کور اپ" کہا تھا۔ 

اس کی دستاویزات کا بڑا حصہ مصنف جان مارکس سے آیا، جس نے 1979 میں اس متنازعہ پروگرام کے بارے میں ایک کتاب لکھی۔

این جی او کی طرف سے ایک میمو میں دعوی کیا گیا کہ "روسی ایجنٹوں میں کامیابی سے بھولنے کی بیماری پیدا کرلی گئی ہے۔ 

آرکائیو کے مطابق دوا ساز کمپنی ایلی للی اینڈ کمپنی کی طرف سی آئی اے کو ایل ایس ڈی کی بڑی مقدار فراہم کی گئی تھی۔

 یادرہے اس حوالے سے سی آئی اے نے  نازی ڈاکٹروں  کی تحقیق سے فائدہ اٹھایا۔ان نازی ڈاکٹرز پر  وار کرائمز کی عدالت نیورمبرگ میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

دسمبر 1974 میں ٹائمز میں MKULTRA کا انکشاف تفتیشی صحافی سیمور ہرش نے  کیا تھا۔  یادرہے سیمور ہرش نے  حال ہی میں یہ دعویٰ  بھی کیا  ہےکہ امریکی حکومت نے 2022 میں روس اور جرمنی کو ملانے والی نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں کو اڑا دیا۔

Watch Live Public News