ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اگلا میچ جیتے بغیر کیسے سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اگلا میچ جیتے بغیر کیسے سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اگلا میچ جیتے بغیر کیسے سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ضرور ہوگئی ہے، تاہم قومی ٹیم اب بھی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی — اور حیران کن طور پر اگلا میچ جیتے بغیر بھی کوالیفائی کر سکتی ہے۔

 انگلینڈ اپنے دونوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہوا، دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا۔
  پاکستان ایک میچ کھیل چکا ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.461 ہے۔  سری لنکا ایک میچ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ اگر پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف جیت لے تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، بشرطیکہ دیگر نتائج اس کے خلاف نہ جائیں۔

 رن ریٹ کا کھیل

 اگر نیوزی لینڈ ایک میچ جیت لے اور پاکستان بھی کامیاب ہو جائے تو دونوں کے پوائنٹس برابر ہوں گے اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ جیت لیتا ہے تو پاکستان کی فتح بھی اسے باہر کر سکتی ہے۔

 بغیر جیتے سیمی فائنل کیسے؟

اگر  سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہو جائے دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش سے متاثر ہو تو ایسے میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دے۔ یوں تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو سکتے ہیں اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔

مختصراً، قومی ٹیم کی قسمت اب صرف اپنی کارکردگی پر نہیں بلکہ دیگر میچز کے نتائج اور رن ریٹ کے پیچیدہ حساب پر بھی منحصر ہے۔

Watch Live Public News