ملک بھرمیں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

ملک بھرمیں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
کیپشن: ملک بھرمیں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ پہاڑوں پر کہیں کہیں ہلکی برفباری کا بھی امکا ن ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ہوا کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت میں بھی کمی متوقع ہے ، آج سے 28 جنوری تک رولپنڈی، گوجرانوالہ ، ملتان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے ۔جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکہ بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں بھی بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے ۔