آج ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بادل برسنے کا امکان

آج ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بادل برسنے کا امکان
اسلام آباد: خیبر پختونخوا، پنجاب، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ سبی 46، دادو 45، پشاور، گلگت میں43،نوکنڈی 48، کوئٹہ، ملتان، چکوال، مظفر آباد میں41، لاہور، بہاولپور، نوابشاہ میں 42، اسلام آباد 40 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔