سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت بینچ کی دستیابی سے مشروط ہے، جیسے ہی بینچ دستیاب ہوگا، کیس سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ثابت کرنا ہوگا کہ 23 پولنگ اسٹیشنز کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں؟لاہورہائی کورٹ نے نیب کی مریم نواز کو کارکنوں کے ساتھ پیشی پرآنے سے روکنےکی درخواست مستردکردی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ایسےمعاملات میں عدالتوں کو کیوں گھسیٹ رہے ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے، رینجرزلگائیں یا فوج، یہ ریاست کا کام ہے۔شہبازشریف نے کمرہ عدالت میں اپنی درخواست ضمانت پر دستخط کردئیے، شہبازشریف سے امجد پرویز کے ایسوسی ایٹ محمد نواز نے دستخط کرائے، شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، کیپٹن ر صفدر کی شہبازشریف سےملاقات، کیپٹن ر صفدر نے شہباز شریف سے صحت بارے دریافت کیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے دیا، سپریم کورٹ کی طرف سے احکامات جاری کردیئے گئے۔اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ، پریڈ میں ایئرچیف مارشل کی قیادت میں فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ، لڑاکا طیاروں نے فضاء میں کرتب دکھائے، مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ، صدرمملکت عارف علوی، وزیردفاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی اور غیرملکی شخصیات کی بھی شرکت۔