سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 06ڈالر کی کمی سے 3021ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 3لاکھ 17ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ ملک میں فی دس گرام سونے کی قیمت 686روپے گھٹ کر 2لاکھ 72ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبارکے دوران امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کم ہو کر 280 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 37 پیسے کا تھا۔

Watch Live Public News