پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،25نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،25نومبر 2021
مارجن میں اضافےکےلیے پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال،ملک بھرمیں جزوی طورپرپٹرول پمپس بند،شہری گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑےہونےپرمجبور،کئی مقامات پرپٹرول 300 روپےفی لٹرتک بیچا جانےلگا،پی ایس اوسمیت دیگرآئل کمپنیزکے چند پمپس پرپٹرول کی فراہمی جاری ہڑتال ختم کروانے کےلیےخفیہ مذاکرات جاری، حکومت کی پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی،حکام وزارت پٹرولیم کا کہنا ہےکہ پٹرولیم ڈیلرزکےساتھ رابطےمیں ہیں،امیدہےجلدہڑتال ختم ہوجائےگی،ایسوسی ایشن کی رابطےکی تردید،کہاہم سےکسی نےرابطہ نہیں کیا پٹرولیم ڈیلرزمطالبات کی منظوری تک پمپس کی بندش پربضد، ایسوسی ایشن عہدیداران کےمطابق جب تک حکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کرتی ہڑتال جاری رہےگی،معمولی مارجن میں کاروبارجاری رکھناممکن نہیں اوگرا نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا، انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل، آئل کمپنیزکواپنے پمپس پرپٹرول کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت،پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنےوالوں سے سختی سےنمٹنےکافیصلہ، ترجمان اوگرا عمران غزنوی کہتے ہیں ملوث عناصر کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کرانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں چند کمپنیوں کو نوازنے کےلئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جاسکتا، جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، ڈیلرزمارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کردی گئی ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔