اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات انیس دسمبر کو ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی چار نومبر سے آٹھ نومبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ ریٹرننگ افسرکاغذات نامزدگی کی سکروٹنی دس سے بارہ نومبر تک کریں گے۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں سولہ نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ ٹربیونلزانیس نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن 23نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا۔