پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،25اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،25اگست2021
سندھ میں پانی بحران خوفناک صورت اختیار کر گیا ہے۔ سندھ حکومت نے پانی کی بدترین قلت پر ایس او ایس (میڈے ) کال دے دی تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کل کیس کی سماعت کریں گے۔ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا منگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے۔ گاڑی ٹکرانے کے باعث 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں روشنیوں کے شہر کے ساحل سی ویو پر بحری جہاز پھنسے ایک ماہ پانچ دن گزر گئے۔ رواں ہفتے جہاز کو نکالنے کی کوشش کے چوتھے روز جہاز کو 10 سے12 میٹرتک ہی گھسیٹا جا سکا۔ اسی دوران جہاز پر بندھے تین رسے تیز ہوا کے دباو کی وجہ سے ٹوٹ گئے اور جہاز نے ایک بار پھر پرانی پوزیشن کی جانب رخ موڑ لیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورہ کے آخری مرحلے میں ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔