پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،26اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،26اگست2021
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت میں آئے تو کرنٹ اکاوَنٹ کا خسارہ 20ارب کا تھا۔ اگر سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تین سالہ کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ہزاروں پاکستانیوں سے روزگار چھین لیا منگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے۔ گاڑی ٹکرانے کے باعث 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شرقی نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دے دی ہے۔ 29 اگست کو باغ جناح میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد تین سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی طور پر خطاب کیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔