ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوں میں آج مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ پاراچنار شہر سمیت ضلع کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، نوشہرہ اور پشاور میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کوہاٹ، بنوں، کرم اور اورکزئی میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ روز کالام کا درجہ حرارت منفی 16، مالم جبہ کا منفی 6 اور دیر کا منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جنوبی پنجاب میں بھی بارش متوقع ہے۔مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔
ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ اوربھکر میں بارش ہو گی، چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران اور خضدارمیں بھی بارش متوقع ہے۔
لسبیلہ،سبی، قلات، تربت، واشک، کیچ،کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیرآباد،سبی،موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے علاقوں جامشورو،کراچی، دادو، نوشہر و فیروز، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر اورخیرپورمیں بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان میں بھی بارش ہوگی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
پاراچنار شہر سمیت ضلع کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں پر برفباری
دوسری جانب پاراچنار شہر سمیت ضلع کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سینٹرل کرم اور اپر کرم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کل شام سے جاری ہے، علاقے میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔
ادھر مغربی ہواؤں کا سسٹم شمال بالائی بلوچستان میں داخل ہوگیا، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، بولان اور خاران شہر میں بارش ہوئی جبکہ زیارت میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔
وادی تیراہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کالام میں بھی برفباری ہوئی، جس کے باعث درجہ حرارت منفی 7 تک گرگیا۔
شوگران میں پھسلن ختم کرنے کے لیے سڑکوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
کوئٹہ سمیت صوبے کےبیشتر اضلاع میں بارش پہاڑوں پر ہلکی برف باری جاری ہے۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سردی میں اضافے اور بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے جبکہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر ناہونے کے برابر ہے اور صارفین مشکلات سے دوچار ہیں۔مستونگ ، زیارت ، کان مہترزئی ، شیلا باغ اور دیگر علاقوں میں برفباری ہوئی،مستونگ ، شیلاباغ ، خانوزئی اور کان مہترزئی میں برف کو شاہراہ سے ہٹانے کے لیے پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے شاہراہوں پر نمک کے چھڑکائو کے علاوہ گریڈرز کا استعمال کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ،قلات میں صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سبی میں 10 ،نوکنڈی میں 7سیٹی گریڈ اور تربت ،جیونی میں12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کاامکان ہے۔