اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک نےآئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک  نے مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک  جمیل احمد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے کچھ ماہ میں مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کرے گی،مہنگائی میں اضافے کے بعد کمی کا تخمینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی کھاتوں میں درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہو رہی ہے،ترسیلاتِ زر کی بھرپور آمد کے سبب تجارتی خسارے میں بہتری آ رہی ہے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کو بھی مانیٹری پالیسی نے ملحوظ خاطر رکھا۔

Watch Live Public News