پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26جولائی ، 2021
کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی عام آدمی کے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے، فواد چودھری کہتے ہیں اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے، محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ آزادکشمیر الیکشن میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ شروع ہی نہ ہوسکی، ایل اے 16 میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج کیا جائے گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن آزادکشمیرکا کہنا ہے کہ42 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔ آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 25 نشستیں جیت لیں،حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت مل گئی ،پیپلزپارٹی 11 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن 6 نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ،مسلم کانفرنس صرف ایک نشست حاصل کرسکی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن میں تشدد اور دھاندلی کاسہارالیا،اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے پہلے سے3 نشستیں زیادہ حاصل کیں اور 11سیٹوں کےساتھ اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت بن گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ کروں گی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے،اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہوگا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی، آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں، پھر ماننا پڑا، شہباز گل کا جواب، اب یہ بھی ماننا پڑے گا۔

Watch Live Public News