جیل حکام عمران خان کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، علیمہ خان کا الزام

جیل حکام عمران خان کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، علیمہ خان کا الزام
کیپشن: جیل حکام عمران خان کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، علیمہ خان کا الزام

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عمران خان کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں اور ان کی فیملی و قانونی ٹیم کو بھی عدالت کے احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کے روز فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو اندر جانے سے روک دیا گیا، حالانکہ ہمارے پاس عدالت کی واضح اجازت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوسین مفتی اس وقت تک عدالت میں نہیں جائیں گے جب تک انہیں عمران خان کی فیملی اور دیگر وکلا کے ہمراہ جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جج نے خود کہا ہے کہ فیملی کو اندر بلایا جائے، مگر جیل انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔

علیمہ نے سوال اٹھایا کہ آخر جیل کے اندر کیا ہو رہا ہے جسے ہم سے چھپایا جا رہا ہے؟ صرف ایک مخصوص وکیل کو بلایا جا رہا ہے، جو فیئر ٹرائل کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

Watch Live Public News