سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
کیپشن: Big increase in gold price per tola once again

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کردیاگیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 96 ہزار 674 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2193 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔