کراچی : کار سوار نے میاں بیوی کو رونڈ ڈالا

کراچی : کار سوار نے میاں بیوی کو رونڈ ڈالا

(ویب ڈیسک ) کراچی میں  مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا ۔

ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ   حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق   ہوگئے ،   لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ایاز اور اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے، ملازمت سے واپس آرہے تھے ،جاں بحق خاتون نارتھ کراچی کے اسکول میں ٹیچر تھی ، جاں بحق ایاز فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

ڈرائیور گرفتار: 

کار سوار ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ لیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس: 

دوسری جانب   وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن نے شارع فیصل پر ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار  نے فوری طور پر پولیس کی نفری بھیجنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار  نے پولیس حکام کو ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی ہدایت کی اور کہا کہ  ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے جائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ  شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ ٹریفک حادثات پر کنٹرول کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ شہری رفتاری سے گریز کریں۔

Watch Live Public News