شہباز گل میڈیا کے غیر سنجیدہ روئیے سے پریشان

شہباز گل میڈیا کے غیر سنجیدہ روئیے سے پریشان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل ان دنوں اپنی ٹویٹس میں ایک اور اہم ملکی مسئلہ کو زیر بحث لا رہے ہیں ٗ سوشل میڈیا پر کلک بیٹ حاصل کرنے اور اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک لانے کیلئے کچھ اداروں کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی خبروں پر شہباز گل اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن ایک خبر انہیں انہیں ذرا سا غصہ دلا دیا۔سوشل میڈیا پر ایک خبر کچھ اس طرح شیئر ہوئی کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے برطانوی ہم منصب کیساتھ ایک تصویر میں نظر آرہے ہیں اور ساتھ یہ کیپشن دی گئی کہ’’وزیر اعظم کا ایک اور شادی کا فیصلہ‘‘ ۔ اس خبر سے دراصل کلک بیٹ کرتے ہوئے صارفین کو یہ تاثر دیا گیا کہ جیسے وزیر اعظم پاکستان ایک اور شادی کا سوچ رہے ہیں لیکن خبر کی تفصیل میں ایسی کوئی بات نہیں تھی بلکہ یہ برطانوی وزیر اعظم کی شادی کی خبر تھی۔https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1396786558926299137شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’’یہ درست طرز عمل نہیں ہے۔ آج ہی کے دن کو دیکھیں تو پچاس سے زیادہ ایسی خبریں ہیں جن پر کام کیا جا سکتا تھا۔ لیکن برطانوی وزیراعظم کی شادی کی خبر کو اس طرح سے نشر کرنا آپکی اپنی عزت اور قد میں بھی اضافے کا باعث نہیں ہے۔ آپ ایک اچھا ادارہ ہیں ہم آپ سے اس چیز کی توقع نہیں کرتے‘‘۔

Watch Live Public News