مریم نواز یا کسی اور کو جوابدہ نہیں: بلاول بھٹو

مریم نواز یا کسی اور کو جوابدہ نہیں: بلاول بھٹو
بدین (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے بیان ہی کو ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔ مریم نواز یا کسی اور کو جوابدہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے مؤقف کو ماننے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا نوٹس میں نے پھاڑا ہے، ہمارا مؤقف واضح ہے، ہم مریم نواز یا کسی اور کو جوابدہ نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو جوابدہ ہیں۔یہ بھی پڑھیں - ’’عمران خان ہر صورت 5 سال حکومت کریں گے‘‘ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دوست پیپلزپارٹی کی مخالفت کے بجائے حکومت کی طرف توجہ دیں۔ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے بے روز گاری میں اضافہ ہوا۔ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ مسترد کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بدترین شکست ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔