عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی

عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے عازمین حج کے چار چیزیں ساتھ لانے پر پابندی ہوگی۔ وزارت حج و عمرہ نے ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کے اپنے ہمراہ بغیر پیکنگ (کھلا ہوا)، کپڑوں میں لپیٹا ہوا سامان، پلاسٹک کی بوتلیں اور اضافی وزن لانے پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ عازمین حج کو اپنے ساتھ زیادہ نقدی اور قیمتی سامان نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جاج کرام غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان اتنا ہی لائیں جتنی اجازت دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔