وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان
کیپشن: وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان

 ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این) کے کنکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آر ایل این جی کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں جب پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو نئے کنکشن دینے کا بہت دباؤ تھا، لیکن اس وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ دن آگیا ہے جب پاکستان بھر میں گھریلو صارفین کو گیس جاری کی جارہی ہے، لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ مخلوط حکومت اور اتحادیوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ آج کنکشن کا اجرا ہو رہا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، اور ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کی بھی منظوری دی تھی۔

Watch Live Public News