ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ دے دیا۔ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔