پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،27ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،27ستمبر 2021
حکومت کی طرف سے سردیاں آنے سے قبل ہی گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا گیا،یکم نومبر سے 28 فروری کے دوران گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک ہوشربا اضافہ کیا جا سکتا ہے، بلوں میں پانچ سے لیکرنو ہزار روپے ماہانہ تک اضافے کا امکان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماوں کی تقاریر۔ وزیراعظم عمران خان کا ایک اور اعزاز۔ مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانے والے عالمی رہنما بن گئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ ہر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا۔ جیتنے والے الیکشن کو شفاف، اور ہارنے پر دھاندلی زدہ کہنا ن لیگ کا وطیرہ ہے فتح سٹاپ پر خوفناک ٹریفک حادثہ۔ تیز رفتار بس نے باراتیوں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں دولہے کا بھائی موقع پر جانبحق۔2 باراتی زخمی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے رومانیہ میں ہونے والے اس سال کے آخری مقابلے۔ انعام بٹ پہلوان نے آج اپنے پہلے مقابلے میں گریس کے پہلوان کو 0۔3 سے شکست دے دی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔