بھارتی  شکایت کی سماعت کے دوران حارث رؤف  نے سوال کرکےمیچ ریفری  کو خاموش  کرادیا

بھارتی  شکایت کی سماعت کے دوران حارث رؤف  نے سوال کرکےمیچ ریفری  کو خاموش  کرادیا

(ویب ڈیسک )  آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھارتی شکایت کی سماعت کے دوران  قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے سوال کر کے میچ ریفری رچی رچرڈسن کو ہی خاموش کرا دیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹرز کی کی جانے والی شکایت پر سماعت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی۔

اس دوران میچ ریفری نے پاکستانی کرکٹرز سے مختلف سوالا ت کیے ۔جس پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان  نے ٹھوس موقت اپنایا اور بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   صاحبزادہ فرحان نے سماعت کے دوران کہا کہ انہوں نے پختون روایات کے مطابق سیلیبریشن کی، ان کی سیلیبریشن کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف سے  6 صفر کے اشارے کا مطلب پوچھا تو اس پر حارث نے پوچھ لیا کہ میرے اشارے سے آپ لوگوں نے کیا مطلب لیا؟

انہوں نے کہا مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے، الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، حارث رؤف کے سوال پر ریفری رچی رچرڈسن خاموش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نےحارث رؤف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا،اس پر قومی فاسٹ بولر نے پھر کہا کہ آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا؟

میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا ،اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

Watch Live Public News