عمران صاحب! مہنگائی کے جہنم کو جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے

عمران صاحب! مہنگائی کے جہنم کو جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے
اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کے جہنم کو عمران صاحب اپنی جعلسازی اور جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے ، عمران صاحب کا مینڈیٹ جھوٹ، دعوے جھوٹ، کارکردگی جھوٹ، معاشی اعدادوشماربھی جھوٹ ہیں. مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پہلے حکمران ہیں جنہیں تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری ، غربت کے تین سال کو اتنے فخریہ انداز میں پیش کرتے دیکھا ہے ، تین سال میں مہنگائی کی شرح3 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی، 35 روپے کلو والا آٹا 100 روپے ہوگیا ، 52 روپے کلو چینی تین سال میں 120 روپے ہوگئی ، بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 22 روپے ہوگئی ، گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ ہوا. انہوں نے کہا تین سال میں5.8 فیصدکی شرح ترقی منفی 0.4 فیصدپر آگئی ، تین سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کے باوجود 2018 کے مقابلے میں برآمدات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا، ایک کروڑ نوکریاں نہ ملیں، دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں چلے گئے، تین سال میں 16000 ارب کا قرض لیا گیا اور گردشی قرض 1500 ارب سے تین سال میں 3300 ارب تک پہنچ گیا. مریم اورنگزیب نے کہا 33 ارب ڈالر ز کاخسارہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں 40 ارب ڈالر پر پہنچادیا، کھاد کی قیمت دوگنا ہوگئی، 5 روپے 35 پیسے ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 15 روپے کردی ، لیکن ڈٹ کر کھڑا ہے عمران مافیا ز،اے ٹی ایمز، آٹا چینی بجلی گیس دوائی ، ایل این جی چوروں کے ساتھ.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔