نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کی شامت آگئی

نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کی شامت آگئی
کراچی (پلک نیوز) نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کی بھی شامت آگئی۔ سپریم کورٹ نے بلڈنگ پلان کی منظوری دینے والے افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نسلہ ٹاور کا پلاٹ فوری طور پر عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ پلاٹ کی واپسی متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے مشروط کر دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی پیش ہوئے۔ بتایا کہ اندر کا پورا اسٹرکچر گرا دیا گیا۔ پانچ فلور مکمل ختم کر دیئے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام نے کام میں مداخلت کی۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو روسٹرم پر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ نے مداخلت کی؟ ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ سب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے، آپ سرکاری افسر ہیں، کام میں مداخلت کی ہمت کیسے ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ متاثرین کو بلڈر معاوضہ دے رہا ہے نہ سندھ حکومت۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔