پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 27 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 27 فروری 2021

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہائی مل گئی، مریم نواز کہتی ہیں حمزہ شہباز نے بہادری سے جھوٹے کیس کا سامنا کیا، ڈسکہ میں حکومت دھاندلی کے باوجود الیکشن ہار گئی

پختونخوا کی عوام کو نالائق حکومت سے بچائیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کوہاٹ میں جلسے سے خطاب، کہا آفریدی خاندان کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل حل کریں گے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن کا لاہور میں سینیٹ الیکشن کےلئے ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ملتان سلطانز نے دس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنالیے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی بھی مدمقابل ہوں گے

کووڈ 19 کے بعد یو کے میں سامنے آنے والے سارس کووڈ ٹو کا معاملہ، کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دُنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے سے وزارت صحت نے تصدیق کردی

ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق ،اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 تک جا پہنچی ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 315 نئے کیس رپورٹ ، فعال کیسز 21 ہزار 554 ہو گئے،5 لاکھ 44 ہزار 406 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔