پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: PTI formed a 5-member committee for parliamentary affairs in the Punjab Assembly

ویب ڈیسک: (نتاشا رحمان) تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے کمیٹی کے ناموں کی منظوری دی۔ کمیٹی میں چاروں زونز کے نمائندے اور رانا آفتاب شامل ہوں گے۔ 

کمیٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لیے مشورے کرے گی۔ نارتھ پنجاب سے ملک احمد خان بھچر، ساوتھ سے معین قریشی، سینٹرل پنجاب سے اویس ورک، ویسٹ پنجاب سے حسن نیازی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

Watch Live Public News