یااللہ خیر! پنجاب ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

یااللہ خیر! پنجاب ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا
کیپشن: یااللہ خیر! پنجاب ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

ویب ڈیسک:ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ   لاہور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ کارروائی  لاہور ،ساہیوال،سرگودھا،بہاولپور،جھنگ ،نارووال  اور جہلم میں کی گئی،   بہاولپور  سے افغانستان سے تربیت یافتہ  ٹی ٹی پی کے اہم  کمانڈر  کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز جیکٹ،آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹر 11،حفاظتی فیوز 17، پرائمہا کارڈ   اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔دہشت گردوں کی شناخت گل شادین ،کاظم،نواب، اسامہ،اعجاز ،ظہیر ،مصطفی خان  اور  رسول خان وغیرہ  کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مختلف اداروں پر   حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے، رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔